پریس کلب کے قریب ہونے والے دھماکے کے دوسرے روزشہرکی فضا سوگوارہے جبکہ بم دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کی اہم شاہراہ شارع اقبال پرپریس کلب کے قریب خودکش دھماکے میں 8 افراد جاں بحق اور30زخمی ہوگئے تھے، دہشتگردی کی گھناؤنی واردات کے دوسرے روزبھی شہرکی فضا سوگوار ہے۔
انجمن تاجران اور پشتونخوا میپ کی کال پرشہرمیں شٹرڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے جس کے باعث شہر کے اہم بازار، مارکیٹیں اور تجارتی مراکز بند ہیں، بم دھماکے کی جگہ کو سیل کردیا گیا ہے جب کہ شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔
دوسری جانب خودکش حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا، یس ایچ او سول لائن شان محمد کی مدعیت میں درج مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں جب کہ مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔