لاہورہائیکورٹ نے چوہدری شوگر ملز اورمنی لانڈرنگ کیس میں نوازشریف کے بھتیجے یوسف عباس کی ضمانت منظورکرلی ،عدالت نے یوسف عباس کو ضمانت پر رہاکرنے کا حکم دیدیااورملزم یوسف عباس کو 10 ،10 ملین کے دو مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔
لاہورہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے بھتیجے یوسف عباس کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے یوسف عباس کی درخواست ضمانت منظورکرلی اورانہیں رہا کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے ملزم یوسف عباس کی ایک ایک کروڑ کے دو مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکی۔