زائد اثاثہ جات کیس،لیگی رہنما امیر مقام24 فروری کو نیب طلب
نیب نے امیر مقام کو 24 فروری کو طلبی کا سمن جاری کردیا۔
February 18, 2020 · قومی
انجینئرامیر مقام 24 فروری کو نیب خیبرپختونخوا میں پیش ہوں ۔۔فائل فوٹو
آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما امیرمقام کو نیب آفس طلب کرلیا گیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب)نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں لیگی رہنما امیر مقام کو طلب کرلیا ہے،نیب نے امیر مقام کو 24 فروری کو طلبی کا سمن جاری کردیا،نوٹس میں کہاگیا ہے کہ انجینئرامیر مقام 24 فروری کو نیب خیبرپختونخوا میں پیش ہوں ۔