یہ وائرس اب تک 2 درجن سے زائد ممالک میں پہنچ چکا ہے۔فائل فوٹو
یہ وائرس اب تک 2 درجن سے زائد ممالک میں پہنچ چکا ہے۔فائل فوٹو

ایران کرونا وائرس سے متاثرہونے والا پہلااسلامی ملک بن گیا

ایران میں دو مریض کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد انتقال کرگئے۔

ایران کے وزیر صحت کے مشیر الیریزا وہابازاہ نے بتایا کہ”تہران کے جنوب میں قم شہر میں دو بزرگ افراد کرونا وائرس کی وجہ سے فوت ہوگئے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں ممالک میں پہلے اسلامی ملک ایران کا اضافہ ہو گیا ہے جہاں 4 مریضوں کے پْراسراراورخطرناک وائرس سے علامتیں ملنے کے باعث ٹیسٹ کرائے گئے جن میں سے 2 میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جب کہ دو مریضوں میں انفلوئنزا تشخیص ہوا ہے۔

ایران کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے دونوں مریضوں کا تعلق تہران کے جنوب میں واقع شہر قم سے ہے تاہم دونوں مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

دو مریضوں میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد قْم میں صحت کے مراکزمیں ایمرجنسی الرٹ جاری کردیا گیا ہے جب کہ قم سے باہر جانے اورآنے والے شہریوں کا طبی ڈیٹا جمع کرنے کی تجویز بھی زیرغور ہے اور تمام تر ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوزکرگئی ہے جب کہ 74 ہزار سے زائد مریض متاثر ہوئے ہیں۔ یہ وائرس اب تک 2 درجن سے زائد ممالک میں پہنچ چکا ہے۔