ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی پرووٹنگ کل ہوگی۔فائل فوٹو
ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی پرووٹنگ کل ہوگی۔فائل فوٹو

ٹرمپ کے سابق مشیر کو سزا سنادی گئی

صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور سابق سیاسی مشیرراجرسٹون کو تین سال چار ماہ قید کی سزا سنا دی گئی ۔

واشنگٹن ڈی سی کی خاتون وفاقی ڈسٹرکٹ جج ایمی جیکسن نے ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے مقدمہ ختم کرنے کا دبائو قبول کرنے سے انکارکے بعد جمعرات کی دوپہر مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔

بل ازیں صدر ٹرمپ نے اپنے صدارتی اختیارات استعمال کرتے ہوئے ان کی سزا معاف کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ 2016ءکے صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی انتخابی ٹیم کی روس سے ملی بھگت کی تحقیقات کرنے والے خصوصی تفتیش کاررابرٹ ملر کی سفارش پران کے خلاف مقدمہ دائرکردیا گیا تھا۔

وفاقی جج نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ راجر سٹون کی طرف سے کافی مدت تک ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت تحقیقات کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش محض ایک اکیلا واقعہ نہیں تھا۔

وفاقی جج نے راجر سٹون کو ڈانٹتے ہوئے کہا کہ اس وقت جب ان کے خلاف کریمینل مقدمہ چل رہا تھا وہ پریس کانفرنس اور سوشل میڈیا کے ذریعے ان کا مذاق اڑاتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مقدمہ کوئی مذاق نہیں تھا اور وہ کانگریس اورعدالت کی توہین کرنے کے بھی مرتکب ہوئے ہیں تاہم راجر سٹون قید کی سزا سنانے کے باوجود وہ بدستور ضمانت پر رہیں گے۔