بھارت میں شہریت قانون کے خلاف مظاہرے جاری ہیں جس کے سلسلے میں بنگلورو میں ایک مظاہرےکے دوران لڑکی کو پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے پرگرفتارکرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر بنگلورو میں شہریت قانون کے خلاف ریلی میں ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگانے والی لڑکی امولیہ لیونا کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرکے 14 دن کی عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ امولیہ لیونا نے آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) سربراہ اسدالدین اویسی کی شہریت قانون مخالف ریلی میں ان کی موجودگی میں ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگایا تھا ۔
Karnataka: Amulya (who raised 'Pakistan zindabad' slogan at an anti-CAA rally in Bengaluru, yesterday) & was charged with sedition, sent to 14-day judicial custody pic.twitter.com/vWS55tDZEQ
— ANI (@ANI) February 21, 2020
واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں رونما ہونے والا یہ دوسرا واقعہ ہے۔