ٹھوس شواہد کے ہاتھ لگنے کے بعد پی سی بی نے کارروائی کی۔فائل فوٹو
 ٹھوس شواہد کے ہاتھ لگنے کے بعد پی سی بی نے کارروائی کی۔فائل فوٹو

عمراکمل نے جرم کا اعتراف کرلیا

قومی کرکٹرعمراکمل نے بکی سے رابطے کے شواہد سامنے آنے کے بعد اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی ایس ایل 2020سے پہلے بکی نے عمر اکمل سے رابطہ کیا اورانہیں فکسنگ کی پیشکش کی۔ پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کو ٹیلی فون پر دونوں کے درمیان گفتگو کا ریکارڈ مل گیا۔ بکی نے عمراکمل سے ملاقات بھی کی جس کی ویڈیو اورتصاویر بھی اینٹی کرپشن یونٹ کے پاس موجود ہیں۔

ٹھوس شواہد کے ہاتھ لگنے کے بعد پی سی بی نے کارروائی کی اور پھرعمراکمل نے بھی بکی سے رابطہ ہونے کا اعتراف کرلیا تاہم پی سی بی یا ٹیم منیجمنٹ کو بروقت آگاہ نہ کرنے پر انہیں معطل کیا گیا۔عمراکمل کو ان کے ساتھیوں نے بتایا کہ پہلے انکاراور پھراقرار کرنے سے بہتر ہے کہ وہ اعتراف کرلے تاکہ کم سے کم سزا ہو۔