پشاور زلمی نے ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو بالکل درست ثابت ہوا ۔فائل فوٹو
پشاور زلمی نے ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو بالکل درست ثابت ہوا ۔فائل فوٹو

پی ایس ایل فائیو۔ کراچی کنگزنے پشاور زلمی کو شکست دیدی

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 2020ء کے دوسرے میچ میں کراچی کنگزنے پشاور زلمی کو 10 رنز سے ہرا دیا۔

کراچی کنگزنے مقررہ 20 اوورز میں 201 رنز بنائے اور پشاور زلمی کو جیت کیلیے202رنزکا ٹارگت دیاتھا۔ حسن علی نے دو جبکہ محمد محسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی طرف سے بیٹنگ کا آغاز وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل اور ٹام بیٹن نے کیا۔ دونوں بیٹسمینوں نے دو اوورز میں خطرناک انداز اپناتے ہوئے 26 رنز بنائے تاہم ٹام بنٹن 13 رنز بنا کر جورڈن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

نوجوان بیٹسمین حیدر علی نے اپنی پہلی ہی گیند پر چوکے لگا کر اپنے خطرناک عزائم ظاہر کیے تاہم دوسری ہی گیند پر غیر ذمہ دارانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے جورڈن کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

پشاور زلمی کی تیسری وکٹ شعیب ملک کی صورت میں اٹھانا پڑی جب سینئر بیٹسمین جلد بازی میں رنز لینے گئے تو رارشد کی گیند پر رن آؤٹ ہو گئے، ملک نے 11 گیندوں پر 16 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں زلمی کو چوتھا نقصان کامران اکمل کا اٹھانا پڑا جو 81 رنز کے مجموعی سکور پر حریف باؤلر ڈیلپورٹ کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ بیٹسمین نے 26 گیندوں پر 43 رنز کی باری کھیلی۔

پشاور زلمی کو پانچویں نقصان لیام ڈاؤسن کی صورت میں اٹھانا پڑا، فاسٹ باؤلر محمد عامر کی گیند پر وکٹ کے عقب میں موجود محمد رضوان نے کیچ تھاما۔ بیٹسمین نے 16 گیندوں پر 22 رنز کی اننگز کھیلی۔

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی 20 گیندوں پر 30 رنز بنا کر عمید آصف کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔ عمید آصف نے بہت زبردست کیچ تھاما۔

پشاور زلمی کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنا سکی۔ کراچی کی طرف سے جورڈن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کو ترجیح دی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے دوسرے میچ کا ٹاس پشاور زلمی کے کپتان ڈیرین سیمی نے جیت کر پہلے کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

کراچی کنگزکی جانب سے شرجیل خان اور بابراعظم نے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا تاہم شرجیل 11 گیندوں پر19 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے جس کے بعد کیمرون ڈیلپورٹ 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

قومی ٹیم کے کپتان اور کراچی کنگزکے اوپننگ بلے باز بابراعظم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی، وہ 56 گیندوں پر78 رنزکی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جب کہ کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے بھی نصف سنچری اسکور کی، وہ 30 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے۔

افتخار احمد نے آخری اوور میں 3 گیندوں پر 16 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ پشاور زلمی کی جانب سے حسن علی نے 2 اور محمد محسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

du

پشاور زلمی کی قیادت ڈیرین سیمی کررہے ہیں اور دیگر کھلاڑیوں میں کامران اکمل، ٹام بینٹن، لیام لیونگ اسٹون، حیدر علی، محمد محسن، شعیب ملک، لیام ڈاسن، وہاب ریاض، حسن علی اور راحت علی شامل ہیں۔

دوسری جانب عماد وسیم کی قیادت میں کراچی کنگزکو بابراعظم، شرجیل خان، چاڈوک والٹن، افتخار احمد، کیمرون ڈیلپورٹ، محمد رضوان، عماد وسیم، عمید آصف، محمد عامر، کرس جورڈن اور ارشد اقبال کی خدمات حاصل ہیں۔