پاکستان سپر لیگ 5 کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے کراچی کنگزکو مات دیدی۔
کراچی کنگزنے جیت کے لیے157 رنزکا ہدف دیا تھا جوکوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے19ویں میں اوور5وکٹوں کے نقصان پرپورا کر لیا۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 156 رنز بنائے جس کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے شین واٹسن اور جیسن روئے نے اننگز کا آغاز کیا لیکن دونوں ہی بدقسمتی سے رن آؤٹ ہوگئے، واٹسن 27 اور روئے 17 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔
احمد شہزاد کے 11 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد کوئٹہ کی مشکلات میں اضافہ ہوا تاہم کپتان سرفراز احمد نے معین خان کے بیٹے اعظم خان کے ساتھ ملکر ذمہ داری سے اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا۔ بعد ازاں اعظم خان بھی رن آؤٹ ہوئے، وہ 30 گیندوں پر 46 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جس میں 2 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔ کپتان سرفراز احمد 37 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگزنے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 156 رنز بنائے جس کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی جانب سے شین واٹسن اور جیسن روئے نے اننگزکا آغازکیا تھا۔
کراچی کنگزکی جانب سے بابراعظم اور شرجیل خان نے اننگزکا آغازکیا تاہم شرجیل صرف 6 رنزکے مہمان ثابت ہوئے، بابراعظم 26 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے جب کہ پی ایس ایل کے اس سیزن میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے الیکس ہیلز29 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔
کیمرون ڈیلپورٹ 22 رنزکی اننگز کھیلنے کے بعد پویلین واپس لوٹے تاہم چاڈوک والٹن ایک رنز بنانے کے بعد بدقسمتی سے رن آؤٹ ہوگئے، کپتان عماد وسیم بھی 8 رنز ہی بناسکے، کرس جورڈن نے 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ افتخار احمد 25 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی جانب سے محمد حسنین نے 3، ٹائمل ملز نے 2 جب کہ سہیل خان اور محمد نوازنے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاب تک 2 میچز کھیل چکی ہے، پہلے میچ میں اس نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دی تھی جب کہ دوسرے میچ میں پشاور زلمی سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔