حکومت ہلاکتوں کی اصل تعداد چھپارہی ہے۔فائل فوٹو
حکومت ہلاکتوں کی اصل تعداد چھپارہی ہے۔فائل فوٹو

ایران میں کرونا وائرس سے 50 افراد ہلاک

چین سے پھیلنے والے مہلک کرونا وائرس سے ایران میں 50 افراد ہلاک ہوگئے۔

ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی النا نے رکن پارلیمنٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران کے مذہبی طور پر مقدس شہر قم میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 50 ہو گئی ہے۔

قم سے تعلق رکھنے والے ایرانی رکن پارلیمنٹ نے حکومت پر الزام لگایا کہ وہ ہلاکتوں کی اصل تعداد چھپارہی ہے اور قم میں بڑی تعداد میں لوگ اس وائرس سے ہلاک ہوگئے ہیں۔

قم سے تعلق رکھنے والے ایرانی رکن پارلیمنٹ نے حکومت پرالزام لگایا کہ وہ ہلاکتوں کی اصل تعداد چھپارہی ہے اور قم میں بڑی تعداد میں لوگ اس وائرس سے ہلاک ہوگئے ہیں۔

قم کے ایک مدرسے میں 250 افراد کو کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کے خدشے کے باعث قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ ملک بھر میں دو روز سے اسکول بند ہیں، جبکہ وائرس پھیلنے کے خدشے کے باعث اس ہفتے ہونے والے عام انتخابات بھی ملتوی ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے ایران کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

دوسری طرف ایرانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 12 ہے اور 61 افراد متاثر ہیں۔ ایران میں کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ ساتھ ترکی اورآرمینیا نے بھی ایران کے ساتھ اپنی سرحد بند کردی ہے۔