بھارتی ریاست پنجاب کے شہر پٹیالہ میں بھارتی فضائیہ کا ایک طیارہ گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں موجود پائلٹ ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
بھارتی فضائیہ کے ترجمان کمانڈرجی ایس چیمہ کے مطابق تربیتی طیارے نے پٹیالہ ایوی ایشن کلب ایئرپورٹ سے 11 بج کر 30 منٹ پراڑان بھری۔
انہوں نے بتایا کہ اڑان بھرتے ہی کچھ دیر بعد طیارہ حادثے کا شکارہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں موجود پائلٹ ہلاک ہوگیا۔بھارتی فضائیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں جبکہ زخمی پائلٹ کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
طیارے حیدرآباد کی ایوی ایشن اکیڈمی کے پائلٹس پراکاش ویشال اور امنپریت کور اڑا رہے تھے جو زیرتربیت تھے۔
ایئرپورٹ حکام کے مطابق پرواز بھرنے کے تقریباً ایک گھنٹے بعد طیارہ ریڈار سے غائب ہوگیا جس کے کچھ دیر بعد مقامی پولیس نے حادثے کے حوالے سے آگاہ کیا۔
خیال رہے کہ چند روز قبل بھی بھارتی طیارہ حادثے کا شکارہوگیاتھا۔اس سے قبل اکتوبر میں ایک تربیتی طیارہ تیلنگانہ ریاست میں گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے تھے۔