جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے شراب برآمدگی کیس میں شرجیل میمن سمیت چارملزمان پر فرد جرم عائد کردی،شرجیل میمن سمیت ملزمان نے عدالت میں صحت جرم سے انکارکردیا،جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کراچی نے 18 مارچ کو کیس کے گواہوںں کو طلب کرلیا۔
سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن ودیگر کیخلاف مبینہ شراب برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی،جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے شرجیل میمن سمیت چار ملزمان پر فردجرم عائد کردی،شرجیل میمن سمیت ملزمان نے عدالت میں صحت جرم سے انکارکردیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کراچی نے 18 مارچ کو کیس کے گواہوںں کو طلب کرلیا،واضح رہے کہ شرجیل مین و دیگر کیخلاف کراچی کے درخشاں تھانے میں مقدمہ درج ہے۔