وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی افتخار درانی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے استعفیٰ دے دیا جو وزیراعظم نے منظورکرلیا۔ دوسری جانب افتخار درانی نے ذمہ داری سے سبکدوش ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے اور پارٹی کے لیے ہمیشہ خدمات سرانجام دیتا رہوں گا۔
پی ٹی آئی سینئر رہنما افتخار درانی کا شمار وزیراعظم کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے ، انھوں نے پانامہ کیس، فاٹاالیکشن کیلئےپارٹی میں بھر پورکردارادا کیا جبکہ عام انتخابات میں بھی پارٹی کیلیےبھر پورخدمات سرانجام دیں، افتخار درانی کےپی کے معاملے پر بھی وزیر اعظم کی ہدایات پرکردارادا کرتے رہے ہیں۔
افتخار درانی نے ذمے داری سے سبکدوش ہونے کی تصدیق کردی اور کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے ، پارٹی کے لیے ہمیشہ خدمات سرانجام دیتا رہوں گا۔
واضح رہے کہ افتخار درانی پر مبینہ طورکرپشن کے الزامات سامنے آئے تھے جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے افتخار درانی کو کابینہ سے بھی نکال دیا تھا، افتخار درانی وزیرِ اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے میڈیا کے طور پر تعینات تھے۔
یاد رہے کہ گذشتہ سال نومبر میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور میڈیا یوسف بیگ مرزا (وائی بی ایم) بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے اوراپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو پیش کردیا تھا ، یوسف بیگ مرزا نے ذاتی وجوہات کی بنا پراستعفیٰ دیا تھا۔