اوپنر جویریہ خان کو بہترین بیٹنگ پرمین آف دی میچ قرار دیا گیا۔فائل فوٹو
اوپنر جویریہ خان کو بہترین بیٹنگ پرمین آف دی میچ قرار دیا گیا۔فائل فوٹو

ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈکپ۔پاکستان نے ویسٹ انڈیزکو پچھاڑ دیا

ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2020ء میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں فاتحانہ آغازکرتے ہوئے ویسٹ انڈیزکو آٹھ وکٹوں سے پچھاڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کی طرف سے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی گئی اورگرین شرٹس کی حریف ٹیم ویسٹ انڈیز نے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی طرف سے کپتان ٹیلر اور کمپبیلی نے 43.43 رنز کی اننگز کھیلی دیگر بیٹسویمن قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکے، ڈیانا بیگ، ایمن انور اور نداڈار نے 2.2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں پاکستان ویمن نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور مطلوبہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اوپنر جویریہ خان نے 28 گیندوں پر35 جب کہ منیبہ علی نے 26 گیندوں پر25 رنز بنائے۔

کپتان بسمہ معروف 37گیندوں پر39 جبکہ ندا ڈار20گیندوں پر18 رنزپرناٹ آؤٹ رہیں۔پاکستان اپنا دوسرا 28 فروری بروز جمعہ کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔