شہناز بیگم کے قتل کے باعث سندھ اسمبلی کی مخصوص نشست خالی ہوئی تھی۔فائل فوٹو
شہناز بیگم کے قتل کے باعث سندھ اسمبلی کی مخصوص نشست خالی ہوئی تھی۔فائل فوٹو

شرمیلا فاروقی رکن سندھ اسمبلی بن گئیں

سندھ اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشست پر پیپلز پارٹی رہنما شرمیلا فاروقی کو کامیاب قرار دیدیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے شرمیلا فاروقی کا بطور رکن سندھ اسمبلی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سابق ایم پی اے شہناز بیگم کے قتل کے باعث سندھ اسمبلی کی مخصوص نشست خالی ہوئی تھی۔

واضع رہے شرمیلا فاروقی ستمبر 2008 سے 31 جنوری 2011 تک اُس وقت کے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی مشیر بھی رہ چکی ہیں۔