ہم ینگ ڈاکٹرزاورڈاکٹرز پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔فائل فوٹو
ہم ینگ ڈاکٹرزاورڈاکٹرز پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔فائل فوٹو

جیل سے رہائی پاتے ہی نیب نے احسن اقبال کو طلب کرلیا

قومی احتساب بیورو (نیب) نے اڈیالہ جیل سے رہائی پانے والے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا پاسپورٹ ضبط کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس کیس میں مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال کو کچھ دیر پہلے ہی اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا ہے۔ جیل سے رہائی کے بعد نیب نے احسن اقبال کو 28 فروری کو دوبارہ طلب کرلیا۔

نیب کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ احسن اقبال کا پاسپورٹ ضبط کیا جائے گا، تفتیشی افسر نے احسن اقبال سے پاسپورٹ طلب کرلیا۔

احتساب عدالت نے بھی احسن اقبال سے پاسپورٹ طلبی کے فیصلے کی منظوری دے دی اور فیصلے میں کہا ہے کہ احسن اقبال 28 فروری کوپیش ہوکرپاسپورٹ جمع کرائیں۔