پورا ملک کھول دیا گیا ہے، مگر تعلیمی ادارے نہیں کھولے گئے۔ فائل فوٹو
پورا ملک کھول دیا گیا ہے، مگر تعلیمی ادارے نہیں کھولے گئے۔ فائل فوٹو

سندھ حکومت کا تمام اسکولز تین روز کیلیے بند رکھنے کا فیصلہ

کرونا وائرس کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر سندھ حکومت نے تمام اسکولز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، مئیر کراچی نے کے ایم سی کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی۔

صوبائی وزیر تعلیم سعیدغنی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں تمام اسکولز آج اور کل بند رکھنے کا اعلان کیا ہے جبکہ محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق اسکول تین دن بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سندھ بھرمیں تمام سرکاری و نجی اسکول27 ،28اور29 فروری کو بند رہیں گے،پیرکواسکول معمول کے مطابق کھلیں گے۔

دوسری جانب میئرکراچی کی ہدایت پر عباسی شہید، سرفراز رفیقی ہسپتال، لانڈھی میڈیکل کمپلیکس میں آئسو لیشن وارڈز قائم کر دیے گئے ہیں، ڈاکٹرزاور پیرا میڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں، وسیم اختر نے شہریوں سے ہجوم میں غیر ضروری جانے اوراحتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب بلوچستان میں بھی تعلیمی ادارے 15 مارچ تک بند کر دیے گئے جبکہ میٹرک امتحانات ملتوی کر دیے گئے۔