عدالت نے بلاول بھٹوکوعوامی مقامات پر مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔فائل فوٹو
عدالت نے بلاول بھٹوکوعوامی مقامات پر مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔فائل فوٹو

بلاول بھٹو نے شیخ رشید کو’’گٹر وزیر‘‘کا لقب دیدیا

ذوالفقارعلی بھٹو کو سلیکٹڈ وزیراعظم کہنے پر بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے خلاف سخت ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ گٹرکی باتوں کو گٹر میں پھینک دینا چاہیے۔

ان کا کہناتھا کہ’’ گٹر وزیرریلوے‘‘ خود ہمیشہ سلیکٹڈ وزیرہوتا ہے، اتنے حادثات کے بعد ان کا تاحال وزیرکے عہدے رہنا حیران کن ہے۔

انہوں نے کہاکہ  ملک کی تاریخ میں سب سے زیادہ ریلوے حادثات شیخ رشید دور میں ہوئے، وہ سلیکٹڈ ہے اورہرسلیکٹڈ حکومت میں آتا ہے،اس لیے وہ سمجھتا ہے کہ چیف جسٹس گلزاراحمد یا کوئی اور شخص بھی اس کے خلاف کچھ نہیں کرسکتا۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لاہور پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت ہے تواس میں صحافیوں کا خون شامل ہے، آج ہرطرف سے جمہوریت پرحملے ہورہے ہیں اور حکومت نے پہلا معاشی حملہ میڈیا پر کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس وقت سیاسی انتقام عروج پر ہے اور پیپلزپارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے افراد نشانے پر ہیں، کوئی ماننے کوتیارنہیں کہ نوازشریف جیل یا لندن میں کرپشن کی وجہ سے ہیں، بلکہ وہ سیاسی انتقامی کارروائی کی وجہ سے وہاں ہیں، سیاسی انتقام کی وجہ سے ہی آج تک پیپلزپارٹی کے کئی رہنما جیل میں ہیں۔

بلاول بھٹو نے قومی احتساب بیورو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیب کالا قانون ہے جسے ختم کرنا چاہیے، اس سے صرف سیاسی انتقام کا کام لیا جارہاہے، عمران خان نے خود بھی تسلیم کیا کہ نیب اورمعیشت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، اسی لیے انہوں نے نیب ترمیمی آرڈیننس جاری کیا۔