پلاننگ کے مطابق شام میں آپریشن جاری ہے۔ ترک جنرل ۔فائل فوٹو
پلاننگ کے مطابق شام میں آپریشن جاری ہے۔ ترک جنرل ۔فائل فوٹو

ترک فورسزنے شامی فوج کے 2 ہزار557 فوجیوں کو ٹھکانے لگادیا

ترک وزارت دفاع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ترکی نے آپریشن سپرنگ شیلڈ کے تحت کارروائیاں کرتے ہوئے بشارالاسد کی فوج کے 2 ہزار557 فوجیوں کو ٹھکانے لگادیا۔

ترک جرنیل ہلوسی اکارنے آپریشن کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ جس طرح پلاننگ کی تھی اسی حساب سے شام میں آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، ترکی کی جانب سے اسد رجیم کے 2 طیارے،2 ڈرون، 8 ہیلی کاپٹر،135 ٹینک اور5 ایئر ڈیفنس سسٹم تباہ کیے گئے ہیں، کارروائیوں کے دوران اسد حکومت کے 2 ہزار557 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہم امید کرتے ہیں کہ ضامن ملک کے طور پر روس اپنے وعدے پورے کرے گا اوراسد رجیم پر دباﺅ ڈالے گا کہ وہ سوچی معاہدے کے تحت اس علاقے سے نکل جائے اورکارروائیاں روکے۔

جنرل ہلوسی اکارنے بتایا کہ انقرہ اور ماسکو کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، ترکی نہیں چاہتا کہ وہ روس کے آمنے سامنے آئے، ہمارا مقصد اسد رجیم کو لوگوں کے قتل عام، نسل کشی اور لوگوں کو گھر چھوڑنے پر مجبورکرنے سے روکنا ہے۔

خیال رہے کہ ترکی نے اتوار کے روز آپریشن سپرنگ فیلڈ اس وقت شروع کیا تھا جب اسد رجیم کی جانب سے ترک فورسز پر حملہ کرکے 34 فوجیوں کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا گیا تھا۔