طبی امداد کے لیے بابر قادری کو اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے
طبی امداد کے لیے بابر قادری کو اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے

قابض بھارتی فوج نے2 نہتے کشمیری شہید کردیے

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 2 نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع شوپیاں کے داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے قابض بھارتی فوج نے گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کیا اس دوران مریضوں کو لینے آنے والی ایمبولینسوں کو بھی علاقے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔

سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا اور شہید ہونے والے نوجوانوں کو دہشت گرد ثابت کرنے کی ناکام کوشش کی تاہم حقائق زیادہ دیر چھپ نہیں پائے اورعلاقہ مکینوں نے جعلی مقابلے کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کرکے وفاق کے زیر انتظام علاقہ بنانے کے بعد سے پوری وادی کو قید خانے میں تبدیل کردیا گیا جہاں بنیادی انسانی حقوق کی سنگین پامالی کی جارہی ہے جس کیخلاف عالمی قوتوں نے بھی مودی سرکارکو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے لیکن بھارتی حکومت اپنی روایتی ہٹ دھرمی پر قائم ہے۔