عمارت کے رہائشیوں کی جانب سے مزاحمت کے بعد انسداد تجاوزات ٹیم واپس لوٹ گئی۔فائل فوٹو
عمارت کے رہائشیوں کی جانب سے مزاحمت کے بعد انسداد تجاوزات ٹیم واپس لوٹ گئی۔فائل فوٹو

دہلی کالونی میں 12 منزلہ غیر قانونی عمارت مسمارکرنے کیلیے آپریشن

سانحہ گلبہارکے بعد کراچی میں غیرقانونی عمارتوں کی شامت آگئی۔ کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے دہلی کالونی میں 151 گزپلاٹ پر12 منزلہ غیرقانونی تعمیرات مسمارکرنے کیلیے آپریشن جاری ہے۔

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن اورضلعی انتظامیہ کی جانب سے دہلی کالونی میں مشترکہ آپریشن میں 151گز کے پلاٹ پر12 منزلہ عمارت مسمارکرنے کا عمل جاری ہے،12 منزلہ عمارت میں 24 فلیٹ، 4 دکانیں تعمیر کی گئی،حالیہ تعمیرعمارت کو افرادی قوت کی مدد سے توڑا جارہا ہے۔

تنگ گلیوں کے باعث آپریشن کرنے والی ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے، عمارت کے دونوں جانب عقب کی گلیوں کو سیل کردیا گیا۔ حکام کے مطابق کارروائی میں حصہ لینے کیلیے سندھ بلڈنگ کنٹڑول اتھارٹی نے کوئی تعاون نہیں کیا،عمارت کو مکمل توڑنے میں دو روز لگ سکتے ہیں۔