عراق میں داعش کیخلاف ایک فوجی کارروائی کے دوران 2 امریکی اہلکارہلاک،4 زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق داعش جنگجوؤں کے خلاف فوجی کارروائی کے دوران عراق میں ایک فوجی آپریشن کے دوران 2 امریکی اہلکار ہلاک اور4 زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت اہل خانہ سے اجازت کے بعد ظاہرکی جائے گی۔
عراق میں اتحادی افواج کے ترجمان نے 2 امریکی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک پہاڑی علاقے میں غارکے اندر چھپے داعش جنگجوؤں کے خلاف فوجی آپریشن کے دوران مزاحمت کا سامنا رہا جس میں 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
واضح رہے کہ 2015 سے مقامی سیکیورٹی فورسزکو داعش جنگجوؤں کیخلاف جنگی تربیت اورعسکری معاونت فراہم کرنے کے لیے امریکی فوجی عراق میں مقیم ہیں جس کے دوران مختلف واقعات میں امریکی فوجیوں کو جانی نقصان بھی اُٹھانا پڑا ہے۔