وزیر اعظم عمران خان نے وزارتِ ہاؤسنگ کی جانب سے بیس ہزار گھروں کی تعمیرکے 7 منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا، ان منصوبوں کی مالیت 100 ارب روپے ہے، یہ منصوبے اسلام آباد، راولپنڈی، کوئٹہ اورلاہور میں سات آئیڈیل لوکیشنزپرتعمیر کیے جائیں گے۔
وزیراعظم نے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ 20ہزارآغاز ہے5سال میں 50لاکھ گھربنانےہیں،بغیرپلاننگ شہروں کےپھیلاؤ سےمسائل پیداہورہےہیں،ماسٹرپلان بنارہےہیں کہ شہرکےاردگردگرین ایریاہوشہربغیرپلاننگ کےنہ پھیلتےجائیں۔
وزیراعظم نے کہاکہ ملک بھر میں 160پناہ گاہیں کام کررہی ہیں،ہماری حکومت نےان سڑکوں پرسوئےلوگوں کیلیے پناہ گاہیں بنائیں۔
وزیراعظم نے کہاکہ غریب آدمی کوعلاج معالجے کی سہولت کے لیے صحت کارڈزلائےگئے،صحت کےمسائل ہوں توپوراخاندان غربت میں چلاجاتاہے،ہیلتھ کارڈکےبعداگلا قدم اسپتالوں کانظام بہترکریں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ سرپرچھت لوگوں کی بنیادی ضرورت ہے،لاہورمیں دیکھاسڑکوں پرلوگ سوئےہوئےہیں،کسی نےسڑکوں پرسوئےلوگوں کےبارے میں نہیں سوچا۔
وزیراعظم نے کہاکہ ملک میں مہنگائی کم ہورہی ہےانٹرسٹ ریٹ بھی کم ہوگا،انٹرسٹ ریٹ کم ہوگا لوگ آسانی سےقرض حاصل کرسکیں گے۔
واضع رہے کہ6 منصوبے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن جب کہ ایک منصوبہ پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤنڈیشن سے متعلق ہے۔ ہاؤسنگ اتھارٹی تمام اہل وفاقی ملازمین کو قابل برداشت قیمت پر معیاری رہایشی سہولتیں مہیا کر رہی ہے، گھروں کے حصول کے لیے بینکوں سے فنانسنگ کی سہولت بھی دی جائے گی۔
خیال رہے کہ گھروں کی تعمیر اور فراہمی معاشی ترقی اور معاشرتی استحکام کے حوالے سے ملکی معیشت کا ایک اہم شعبہ ہے، وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ان ہاؤسنگ منصوبوں کی تعمیر سے جہاں ہزاروں بے گھر پاکستانیوں کو اپنی چھت میسر ہوگی وہاں تعمیراتی شعبے سے منسلک صنعتوں کا بھی فروغ ہوگا، اور روز گار کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔