119 مریض سکھرکے آئسولیشن وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔فائل فوٹو
119 مریض سکھرکے آئسولیشن وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔فائل فوٹو

کرونا کاآسیب پنجے گاڑنے لگا۔پاکستان میں تعداد212ہوگئی

ملک بھر میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 212ہوگئی ہے۔ سندھ میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 172 ہے۔

پنجاب میں 8، بلوچستان 10، خیبر پختونخوا 15، اسلام آباد 2 اور گلگت کے پانچ شہریوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے صدارت کرونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبے میں اس وبا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 172 ہو چکی ہے ان میں سے 38 مریضوں کا تعلق کراچی سے ہے۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ تفتان بارڈر سے آئے 274 زائرین کے سکھر میں ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے 140 ٹیسٹ منفی جبکہ 134 کے نتائج مثب آئے۔

ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 172 ہوگئی ہے جبکہ سکھر میں موجود 274 زائرین کے کرونا وائرس ٹیسٹ مکمل کرلیے گئے جس میں سے 134زائرین کے ٹیسٹ مثبت او140 کے منفی آئے ہیں۔

کراچی سے اب تک 38 کرونا وائرس کے مریض سامنے آچکے ہیں،ایک مریض کا تعلق حیدرآباد سے ہے، سندھ میں 172 مریض زیرِعلاج جبکہ 2 کو ڈسچارج کیاجاچکا ہے۔