کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر پنجاب حکومت نے سندھ کیلیے پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پنجاب پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے متعلقہ افسران کو مراسلہ جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی تا حکم ثانی برقرار رہے گی۔
یاد رہے سندھ میں انٹرسٹی بس سروس پر بھی عارضی پابندی لگائی گئی ہے، صوبے بھر میں ریسٹورنٹ اور مالز بھی بند ہیں۔ ریسٹورنٹس صرف پارسل دے سکتے ہیں۔