کرونا دنیا کے 176 ممالک تک پھیل گیا، یورپ کرونا پر قابو پانے میں بے بس،اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 978 ہو گئی، امریکا میں کرونا سے 155 افراد ہلاک ہو گئے۔
دنیا بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 9ہزار ہوگئی جب کہ مزید 18 ہزار616 افراد کے لپیٹ میں آنے سے متاثرین کی مجموعی تعداد2لاکھ 16 ہزار 834 ہوچکی ہے۔
اسپین میں638، جرمنی میں28، فرانس میں264افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ امریکا میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 155 ہو گئی۔ ایک ہی روز میں دو رکن کانگریس کرونا بیماری کا شکار ہو گئے۔ متاثرہ افراد سے ملاقات کرنے والے درجن سے زائد اراکین کانگریس قرنطینہ میں چلے گئے۔
کرونا کی وجہ سے برطانیہ میں اسکو ل بند کر دیے گئے، یورپ کے مرکزی بینک نے یورو زون ممالک کی معیشت کو کرونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی بدحالی سے بچانے کے لیے 820 ارب ڈالر مالیت کے ایمرجنسی پیکج کا اعلان کیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق عالمی وبا پر قابو پانے کا واحد راستہ آئسولیشن، ٹیسٹ، علاج اور لوگوں کو ٹریس کرنا ہے۔