وقار احمد سیٹھ کا شمارانتہائی قابل ججوں میں ہوتا تھا۔فائل فوٹو
وقار احمد سیٹھ کا شمارانتہائی قابل ججوں میں ہوتا تھا۔فائل فوٹو

جسٹس وقارسیٹھ نے سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کرلیا

جسٹس وقارسیٹھ نے سپریم کورٹ میں تعیناتی نہ ہونے پرسپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقاراحمد سیٹھ نے سینیئر قانون دان قاضی انورایڈووکیٹ کی وساطت سے سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست جمع کرائی ہے۔

درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ الجہاد ٹرسٹ کیس سمیت سپریم کورٹ کے متعدد کیسز میںسینئر موسٹ جج کے حوالے سے فیصلے آئے ہیں، جونیئرترین ججزکو سپریم کورٹ کیلیے ایویلویٹ کیا گیا ہے لیکن انہیں نظراندازکیا گیا ہے، لاہور ہائیکورٹ کے جونیئرججزکو سپریم کورٹ میں تعینات کیا گیا ان کی سینیارٹی کو نظراندازکیا گیا،سپریم کورٹ میں تعیناتی نہ ہونے پر سینیارٹی متاثر ہوئی ہیں۔