کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 24 مارچ سے کراچی اور سکھر ایئرپورٹ غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کا اعلان کردیا۔
سندھ حکومت کے لاک ڈاون کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی اور سکھر ایئرپورٹ 24 مارچ سے غیر معینہ مدت کیلیے بند کردیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری نوٹم میں کہا گیا کہ دونوں ایئرپورٹ 24 مارچ صبح 6 بجے سے تاحکم ثانی غیر معینہ مدت کے لیے بند رہیں گے۔
سول ایوی اتھارٹی نے علاقائی سطح پر آپریٹ کرنے والی تمام ایئرلائنز کو ایئر پورٹ بندش کے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے خصوصی مراسلہ بھی جاری کردیا ہے جس میں تمام ایئرلائنز کو کراچی اور سکھر کیلیے اپنی تمام فلائٹس منسوخ کرنے کی احکامات بھی جاری کر دیے۔ دوسری جانب پی آئی اے نے مسافروں کو 24 تاریخ سے فلائٹ منسوخی سے متعلق آگاہ کردیا۔