وہ چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کررہے تھے۔فائل فوٹو
وہ چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کررہے تھے۔فائل فوٹو

 امریکا نے افغانستان کی امداد میں کمی کردی

امریکا نے افغانستان کی امداد میں ایک ارب ڈالرکی کمی کردی، افغان حریف رہنمائوں کے درمیان نئی حکومت کی تشکیل پرناکامی کے بعد امداد میں کمی کی گئی۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے افغانستان کے لیے امریکی امداد میں ایک ارب ڈالرکی کمی کا اعلان کیا، وہ کابل کے دورے کے دوران افغان صدر اشرف غنی اوران کے سیاسی حریف کو ایک پیج پر لانے میں ناکام رہےتھے، جس وجہ سے امریکا کا امن معاہدہ خطرے میں پڑا۔

وزیرخارجہ مائیک پومپیو کےمطابق نئی افغان حکومت کی تشکیل پر دونوں فریقوں کے متفق نہ ہونے پر مایوسی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ کی جانب سے طالبان کے ساتھ حالیہ امن مذاکرات کے بعد صدر اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ سمیت سیاسی مخالفین کے مابین اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔