5 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔فائل فوٹو
5 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔فائل فوٹو

پاکستان میں کرونا وائرس سے 8افراد جاں بحق

کرونا وائرس کے باعث راولپنڈی کے ہسپتال میں زیرعلاج خاتون جاں بحق ہوگئی،کمشنر راولپنڈی نے کرونا سے خاتون کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی،پاکستان میں کرونا وائرس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد8 ہو گئی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان میں کرونا کے وار جاری ہیں ،راولپنڈی کے ہسپتال میں زیرعلاج ایک اور خاتون جاں بحق ہوگئی ،کمشنر راولپنڈی نے کرونا سے خاتون کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی،پاکستان میں کرونا وائرس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد8 ہو گئی ۔

کمشنر راولپنڈی کاکہناہے کہ جاں بحق خاتون شاہدہ 21 مارچ سے ہسپتال میں زیرعلاج تھی ،متاثرہ خاتون برطانیہ سے پاکستان آئی تھی ،خاتون کا تعلق سوہاوہ سے ہے ،میت سوہاوہ روانہ کردی گئی ۔