5 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔فائل فوٹو
5 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔فائل فوٹو

کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1128 تک پہنچ گئی

ملک بھر میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1128 تک پہنچ گئی ہے جبکہ وائرس سے 8 مریض جاں بحق اور21 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1128 تک پہنچ گئی ہے۔

سندھ میں اب تک 417، پنجاب میں 323، بلوچستان میں 131، گلگت بلتستان میں 84، خیبر پختونخوا میں 121جبکہ اسلام آباد میں 25 اورآزاد کشمیر میں ایک مریض میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کرونا وائرس کے باعث ملک بھر میں اب تک 8 افراد جاں بحق اور21 صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ 5 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔