بنگلا دیشی حکومت نے سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو رہا کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی حکومت نے سابق وزیراعظم اوراپوزیشن رہنما خالدہ ضیا کو مسلسل گرتی ہوئی صحت کے مدنظرجیل سے رہا کردیا اوران کا علاج کرانے کا اعلان کیا ہے۔
حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ خالدہ ضیا کو انسانی بنیادوں پر چھ ماہ کے لیے رہا کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنی مسلسل گرتی ہوئی صحت کا علاج کرا سکیں۔