کرونا وائرس کی تیسری لہر کا زور ٹوٹنے تک مذکورہ حلقے میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کے عمل کو ملتوی رکھا جائے، سندھ حکومت
کرونا وائرس کی تیسری لہر کا زور ٹوٹنے تک مذکورہ حلقے میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کے عمل کو ملتوی رکھا جائے، سندھ حکومت

سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن سے متعلق نئے احکامات

سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کھانے پینے کی اشیا اورادویات کی ٹرانسپورٹیشن صبح 8 سے رات 8 بجے تک جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔

نوٹیفکیشن  کے مطابق صوبے میں زرعی شعبے کی سرگرمیوں سے متعلق بھی نیا حکم جاری کیا گیا ہے، گندم کی فصل کے لیے تھریشرمشین لگانے کی اجازت سمیت گندم کے لیے باردانے کی تقسیم اورٹرانسپورٹیشن کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن  کے مطابق پولٹری فارمز کے لیے فیڈزپہنچانے کے لیے ٹرانسپورٹ کی اجازت ہوگی جب کہ ریلوے کے مال گاڑی کے اسٹاف کو دفاتر جانے کی اجازت ہوگی۔