بورس جانسن میں گزشتہ ماہ کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔فائل فوٹو
بورس جانسن میں گزشتہ ماہ کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔فائل فوٹو

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بھی کرونا وائرس کا شکار

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیاہے جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانس میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے علامات ظاہر ہو رہی تھیں جس پران کا ٹیسٹ کروایا گیا جو کہ اب مثبت آ گیاہے جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

بورس جانسن عالمی سطح پر کسی بھی ملک کے پہلے سربراہ ہیں جن میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ اس سے قبل جسٹسن ٹریڈو کی اہلیہ میں میں کرونا کی تشخیص ہوئی تھی ۔بورس جانسن قرنطینہ میں رہتے ہوئے اپنی ذمے داریاں ادا کریں گے اور ویڈیو لنکس کے ذریعے معاملات کو دیکھیں گے ۔

برطانیہ کے فنانس منسٹراورہیلتھ منسٹر بھی خود کو قرنطینہ میں کر سکتے ہیں کیونکہ وہ دونوں وزیر بورس جانسن کے ساتھ سیاسی امور میں مصروف تھے ۔

یاد رہے کہ برطانیہ کے شہزادے چارلس میں بھی کرونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ اسکاٹ لینڈ میں قرنطینہ میں چلے گئے تھے جبکہ ان کی اہلیہ کا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔