وزارت ریلوے نے پیسنجر ٹرین آپریشن غیر معینہ مدت کے لیے معطل کرنے کا نیا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔
وزارت ریلوے کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزارت ریلوے نے 24 مارچ کو اعلی حکومتی حکام کی ہدایت پر31 مارچ تک ٹرین آپریشن معطل کرنے کے حوالے سے مراسلہ جاری کیا تھا اوراسی کی روشنی میں ٹرین آپریشن اب غیر معینہ مدت کے لیے معطل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے ریلوے کے تمام ڈویژنل ریزرویشن دفاتر کو بھی مراسلہ جاری کیا گیا ہے کہ وہ اس دوران کسی قسم کی مسافروں کی بکنگ نہ کریں۔ ٹرین آپریشن کرونا وائرس کی وجہ سے معطل کیا گیا ہے۔
نئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اگران دنوں کسی مسافر کی کسی ٹرین سے بکنگ تھی تو وہ ٹکٹ کا مکمل ریفنڈ لے سکتا ہے اوراگر کوئی مسافر ٹرین آپریشن بحال ہونے پرکسی بھی ٹرین میں سفرکرنا چاہے تو اس کی اسے سہولت حاصل ہوگی۔