پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کئی ہفتوں کے بعد زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی، 100انڈیکس میں 1208 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ دوسری طرف فارکس مارکیٹ میں ڈالر روپے کے مقابلے میں مزید مہنگا ہو گیا۔
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔ چار سال بعد ایک دن میں 1200 پوائنٹس کی تیزی رکارڈ کی گئی ہے۔
ٹریڈنگ کے اختتام پر 100 انڈیکس 1208 پوائنٹس اضافے سے 29 ہزار231 پوائنٹس اضافے پر بند ہوا جبکہ پورے کاروباری کاروبار میں 4.31 فیصد بہتری دیکھی گئی اور 18 کروڑ 61 لاکھ 53 ہزار 772 شیئرزکا لین دین ہوا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پراسٹاک مارکیٹس میں بہتری اور خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی بہتری دیکھی جارہی ہے۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر56 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ایک ڈالر کی قیمت 166روپے 70 پیسے ہوگئی۔