مکہ مکرمہ میں مقیم ترک خاتون نے پانچ بچوں کو جنم دیا، زچہ اور تمام نومولود بالکل تندرست ہیں۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق مکہ مکرمہ میں مقیم ترک خاتون کے ہاں منگل کے روز تین لڑکوں اور دو لڑکیوں کی پیدائش ہوئی، تمام بچے بالکل صحت مند ہیں جبکہ ماں کی حالت بھی خطرے سے باہر ہے۔
ادارہ امور صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق 32 سالہ ترک خاتون کے ہاں بیک وقت پانچ بچوں کی ولادت ہوئی، پیدا ہونے والے بچوں کا وزن 1200 سے 1600 گرام ہے۔
ڈاکٹرز نے نومولودوں کو پیدائش کے طورپرانکیوبیٹر میں رکھا تھا البتہ کچھ دیر بعد انہیں ماں کے حوالے کردیا گیا۔
والد کا کہنا ہے کہ ’مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ رب نے بیک وقت اتنی ساری خوشیوں سے نواز دیا، اس کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے’۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی 20 اگست 2019 کو بھی سعودی عرب میں مقامی خاتون کے ہاں پانچ بچوں تین بیٹوں اور دو بیٹیوں کو کی پیدائش ہوئی تھی۔