اٹلی کرونا سے اموات کی تعداد کے حوالے سے سب سے آگے ہے۔فائل فوٹو
اٹلی کرونا سے اموات کی تعداد کے حوالے سے سب سے آگے ہے۔فائل فوٹو

کرونا وائرس۔دنیا بھر میں 70 ہزار سے زائد ہلاکتیں

کرونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں 70 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد 12 لاکھ، 80ہزارسے تجاوز کرگئی ہے۔

کرونا وائرس کا شکار ہونے والے مزید 5476 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد دنیا بھر میں مرنے والوں کی تعداد70 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 12 لاکھ،80ہزار سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔

کرونا وائرس کے باعث اب تک اٹلی میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوچکی ہیں جہاں مرنے والوں کی تعداد 15887 ہے جبکہ دوسرا نمبر اسپین کا ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد 12641 ، تیسرے نمبر پر امریکا ہے جہاں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 9618 تک پہنچ چکی ہے۔امریکا میں اب تک کرونا وائرس کے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 36ہزارسے تجاوز کرچکی ہے جب کہ اٹلی اور اسپین میں کیسز کی تعداد سوا لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

فرانس میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 90 ہزارکے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ وائرس سے اب تک 8078 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، برطانیہ میں بھی وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور مرنے والوں کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

دنیا کی دیگر ممالک میں بھی ہلاکتوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، ایران میں اب تک وائرس سے 3,452 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ بیلجیم میں 1483، ہالینڈ 1751، سوئٹزرلینڈ 766، سعودی عرب میں 34 اور بھارت میں 118 افراد وائرس کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں۔