سسٹم چلانا ہے تو شوکت ترین کو بڑے دکانداروں کی ڈاکومینٹیشن پر ہاتھ ڈالنے اور بجلی کی سبسڈی سے متعلق آئی ایم ایف سے صاف بات کرنے جیسے بنیادی فیصلے کرنا ہوں گے، سابق چیئرمین ایف بی آر
سسٹم چلانا ہے تو شوکت ترین کو بڑے دکانداروں کی ڈاکومینٹیشن پر ہاتھ ڈالنے اور بجلی کی سبسڈی سے متعلق آئی ایم ایف سے صاف بات کرنے جیسے بنیادی فیصلے کرنا ہوں گے، سابق چیئرمین ایف بی آر

شبرزیدی چیئرمین ایف بی آرکے عہدے سے فارغ

حکومت نے شبرزیدی کو چیئرمین ایف بی آرکے عہدے سے فارغ کردیا اور گریڈ 22 کی افسر نوشین جاوید امجد کو چیئرپرسن ایف بی آر تعینات کردیا گیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق حکومت نے ان لینڈ ریونیو سروس کی افسر نوشین جاوید امجد کو چیئرپرسن ایف بی آر تعینات کردیا ہے اور وفاقی کابینہ نے گریڈ 22 کی افسر نوشین جاوید امجد کی چیئرمین ایف بی آر تعیناتی کی منظوری بھی دیدی ہے۔

خیال رہے ایف بی آرکے سابق چیئرمین شبر زیدی پہلے سے ہی غیر معینہ مدت کےلیے رخصت پر تھے اور شبر زیدی کی بطور چیئرمین اعزازی تقرری بھی فوری طور پر ختم کردی گئی ہے۔

چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی کی رخصت کے باعث نوشین جاوید امجد قائمقام چیئر پرسن ایف بی آر کام کررہی تھیں اوراب انہیں ممبر ایڈمن سے تبدیل کرکے ریگولر طور پر چیئرمین ایف بی آر لگایا گیا گیا ہے۔