دونوں کے اثاثوں میں 5 سال کے دوران 100 ارب کا اضافہ ہوا۔فائل فوٹو
دونوں کے اثاثوں میں 5 سال کے دوران 100 ارب کا اضافہ ہوا۔فائل فوٹو

وفاقی کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ۔خسروبختیارکا قلمدان تبدیل

وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، وفاقی وزیرخسروبختیارقلمدان تبدیل کر دیا گیا جبکہ ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی کا استعفیٰ  منظورکرلیا گیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کردی گئی ہے، جس کے تحت چیئرمین کشمیرکمیٹی سید فخرامام کو وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ بنادیاگیا ہے، خسروبختیار کو وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ڈویژن مقررکردیاگیا جبکہ حماد اظہرکو وفاقی وزیر صنعت بنادیاگیا۔

ذرائع کے مطابق اعظم سواتی وفاقی وزیربرائے انسداد منشیات مقررکیا ہے اورارباب شہزاد کو مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ کے عہدہ سے ہٹادیا گیا ہے اوران کی جگہ بابراعوان مشیر برائے پارلیمانی امور بنا دیا گیا ہے، امین الحق وفاقی وزیر برائے ٹیلی کام مقرر کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم پاکستان کے خالد مقبول صدیقی کا استعفیٰ منظورکرلیا گیا ہے،جبکہ وزیراعظم نے ہاشمی پوپلزئی کو سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے عہدہ سے ہٹادیا گیا گیا ہے اور عمرحمید سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی مقررکیے گئے ہیں۔