مساجد میں 3 سے 5 افراد باجماعت نماز ادا کرسکتے ہیں۔فائل فوٹو
مساجد میں 3 سے 5 افراد باجماعت نماز ادا کرسکتے ہیں۔فائل فوٹو

سندھ حکومت نے شب برات کے اجتماعات پر پابندی لگا دی

سندھ حکومت نے وضاحتی حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں شب برات کے اجتماعات پر پابندی لگائی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے آئی جی پولیس، ڈی آئی جیزاور کمشنرز کو مراسلہ  جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شب برات کے موقع پرہرطرح کے اجتماع پر پابندی ہے، مساجد میں 3 سے 5 افراد باجماعت نماز ادا کرسکتے ہیں، شہری اپنے گھروں پر نماز ادا کریں۔

مراسلے کے مطابق مساجد میں نمازوں کی ادائیگی کے لیے حکم نامے پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے، اس کے علاوہ قبرستانوں میں جانے اور وہاں جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔