عمر لودھی کو مزید تین سال کیلیے ایم ڈی تعینات کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔فائل فوٹو
عمر لودھی کو مزید تین سال کیلیے ایم ڈی تعینات کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔فائل فوٹو

رمضان ریلیف پیکج کی منظوری۔عمل درآمد 17 اپریل سے شروع ہوگا

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دیدی جس پرعمل درآمد 17 اپریل سے شروع ہوگا۔

یوٹیلٹی اسٹورزکارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر عمر لودھی کا کہنا ہے کہ عوام کو رمضان میں 19 اشیاپر سبسڈی دی جائے گی،رمضان ریلیف پیکج پرعملدرآمد 17 اپریل سے شروع ہو گا۔

اس کے علاوہ ای سی سی اجلاس میں بجلی صارفین کے ریلیف سے متعلق کوئی فیصلہ نہ ہوسکا،حکومت نے بجلی صارفین کو 185 ارب روپے کا ریلیف پیکج دینے کی سفارش کی ہے۔

عمرلودھی کا کہنا ہے کہ رمضان ریلیف پیکج پرعملدرآمد 17 اپریل سے عید تک جاری رہے گا، یوٹیلٹی اسٹورز پرآٹے کا 20 کلو کا تھیلا 800 روپے میں دستیاب ہے۔

انہوں نے بتایا کہ رمضان ریلیف پیکج کے تحت مشروبات پر 15 فیصد، بیسن پر 10 فیصد، کھجور پر اوپن مارکیٹ کی نسبت کم ازکم 5 فیصد سبسڈی دی جائے گی۔

ان کا کہناتھا کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکج کے تحت چائے پر8 سے 10 فیصد سبسڈی ہو گی جبکہ ای سی سی نے مزید یوٹیلٹی اسٹورزکھولنے کی بھی ہدایت کردی اورایک ماہ کے اندر مزید 200 یوٹیلٹی اسٹورز کھولے جائیں گے۔