بھارت میں مسئلہ کوئی بھی ہو ذمے دار مسلمانوں کو قرار دیا جاتا ہے، مودی کے دورمیں کرونا پھیلنے کی ذمے داری بھی مسلمانوں پر ڈال دی گئی، گلی گلی، شہر شہر، انہیں نفرت کا نشانہ بنایا جانے لگا۔
تفصیلات کے مطابق مودی سرکار ہو یا آرایس ایس سوچ کا حامل بھارتی میڈیا کسی بھی مسئلے کی ذمے داری مسلمانوں پر ڈالنے میں ایک لمحےکی دیر نہیں لگاتے۔
کرونا کیسے پھیلا پوری دنیا میں جاری تحقیق کسی نتیجے تک نہ پہنچ سکی لیکن بھارت ساری ذمے داری مسلمانوں پر ڈال کرانہیں نفرت کا نشانہ بنانےکا سلسلہ جاری ہے۔
دارالحکومت نئی دہلی میں ایک مسلمان نوجوان محبوب علی کو کرونا پھیلانے کی سازش میں شریک قرار دے کر گائوں والوں نے تشدد کرکے قتل کردیا۔
کرناٹک میں ایک مچھیرے کو صرف اس لیے کام سے روک دیا گیا کیونکہ وہ مسلمان تھا۔ اترکھنڈ میں جاوید نامی مسلمان دکاندارکو اپنی دکان بند کرنے پر مجبورکردیا گیا۔
شاستری نگرکے علاقے میں کسی بھی مسلمان کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی،غلطی سے کوئی وہاں سے گزرنے کی کوشش کرے تو اس کی زندگی کی کوئی ضمانت نہیں۔
بنگلور میں ضرورت مندوں میں کھانا تقسیم کرنے پرایک مسلمان نوجوان کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا، یہ چند مثالیں ہیں جبکہ بھارتی مسلمان اپنے ہی ملک میں کسی اور سیارے کی مخلوق بن کر رہ گئے ہیں جبکہ نفرت سے بھرا بھارتی میڈیا مسلسل مسلمانوں کو کرونا پھیلانے کا ذمےدار قرار دینے میں مصروف ہے۔