امریکا میں ہسپتالوں کی صورتحال بتاتے ہوئے نرس رو پڑی۔فائل فوٹو
امریکا میں ہسپتالوں کی صورتحال بتاتے ہوئے نرس رو پڑی۔فائل فوٹو

جس کمرے میں جائیں وہاں لاشیں ہوتی ہیں۔امریکی نرس

امریکا میں کرونا کی ہلاکت خیزی تھم نہ سکی، مہلک وبا سے روزانہ اموات میں یورپ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، اموات کی تعداد 21 ہزارکے قریب پہنچ گئی، صرف نیویارک میں سات ہزار8 سو سے زائد افراد موت کا شکار بن چکے ہیں۔

آبدیدہ امریکی نرس نے اسپتالوں کی صورتحال بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ طبی عملہ اسپتال کے جس کمرے میں جاتا ہے وہاں لاشیں ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جان لڑا کر بھی مریضوں کو نہیں بچا پارہے، ہسپتال کے جس کمرے میں جاتے ہیں وہاں لاشیں ہوتی ہیں۔