امریکا کی جنوبی ریاستوں میں ہوا کے تیز رفتار بگولوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 33 افراد لقمہ اجل بن گئے جب کہ درجنوں گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاستوں مسیسپی، جارجیا اور کیرولینا میں خراب موسم اور طوفانی بگولوں نے معمولات زندگی معطل کردی اور بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔
ریاست مسیسپی میں 15،جارجیا میں 8 اور کیرولینا میں 6 ہلاکتیں ہوئیں جب کہ دیگر ریاستوں سے بھی 2 ہلاکتوں کی اطلاع موصول ہوئی ہیں۔