وزیراعظم کل ایک روزہ دورے پرکراچی آئیں گے

کورونا وائرس کے موجودہ حالات کے تناظرمیں علمائے کرام اورتاجربرادری سے ملاقاتیں کریں گے۔

               
April 15, 2020 · قومی
بنیادی اشیا کی مناسب قیمتوں پر فراہمی ترجیح ہے۔فائل فوٹو

بنیادی اشیا کی مناسب قیمتوں پر فراہمی ترجیح ہے۔فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ اہم دورے پر کل کراچی آئیں گے اورکورونا سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ذرائع وزیراعظم آفس کے مطابق عمران خان کورونا وائرس کے موجودہ حالات کے تناظرمیں علمائے کرام اورتاجربرادری سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل اور تحریک انصاف کے صوبائی رہنما بھی وزیراعظم  سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکام وزیراعظم کو کورونا وائرس کی صورتحال اوراس حوالے سے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کریں گے۔