پورٹو ریکو کی جینیفر بیریٹو نے مس یونیورس 2026 کا تاج اپنے سر پر سجا لیا

سابقہ مس یونیورس، میکسیکو کی فاطمہ بوش نے انہیں تاج پہنایا

November 25, 2026 · بام دنیا
فوٹو انٹرنیشنل میڈیا

فوٹو انٹرنیشنل میڈیا

سان ہوان: دنیا بھر کی حسیناؤں کے درمیان ہونے والے سخت مقابلے کے بعد 75 ویں مس یونیورس 2026 کا تاج پورٹو ریکو کی جینیفر بیریٹو کے سر سج گیا ہے۔ سابقہ مس یونیورس، میکسیکو کی فاطمہ بوش نے انہیں تاج پہنایا۔

مقابلے میں ڈومینیکن ریپبلک کی میلیسا نونیز فرسٹ رنر اپ قرار پائیں جبکہ وینزویلا کی کلارا ویگاس گوئٹز نے سیکنڈ رنر اپ کی پوزیشن حاصل کی۔ اس عالمی مقابلے کے ٹاپ 5 فائنلسٹ میں پورٹو ریکو، ڈومینیکن ریپبلک، وینزویلا، فلپائن اور نیوزی لینڈ کی حسینائیں شامل تھیں۔

فائنل راؤنڈ کے دوران ٹاپ 5 امیدواروں سے سوال پوچھا گیا کہ “اس وقت دنیا کو اپنے رہنماؤں سے سب سے زیادہ کس چیز کی ضرورت ہے؟” جس کے جواب میں جینیفر بیریٹو نے کہا کہ دنیا کو ایسے رہنماؤں کی ضرورت ہے جن میں ہمدردی اور دوسروں کو سمجھنے کی صلاحیت ہو، اور اچھے رہنماؤں کو ہر حال میں اپنی اقدار پر قائم رہنا چاہیے۔ ان کے اسی پُراثر جواب نے انہیں فتح سے ہمکنار کیا۔

دوسری جانب بھارت کی نمائندگی کرنے والی کازیا لز میزو مقابلے میں ٹاپ 30 تک تو رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہیں تاہم وہ ٹاپ 12 میں جگہ نہ بنا سکیں اور تاج جیتنے کی دوڑ سے باہر ہو گئیں۔