نوزائیدہ بچوں کے لیے اس آرڈر کی فیس 800 روپے مقرر کی گئی ہے۔فائل فوٹو
نوزائیدہ بچوں کے لیے اس آرڈر کی فیس 800 روپے مقرر کی گئی ہے۔فائل فوٹو

زائدالمیعاد پاکستانی پاسپورٹ کی مدت میں30 جون تک توسیع

وزارت داخلہ نے زائدالمیعاد پاکستانی پاسپورٹ کی مدت میں30 جون تک توسیع کردی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نادرا اور پاسپورٹ دفاتر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اس وقت نئے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری نہیں کر رہے،لہذاٰ تمام ملکی اور بیرونی دفاتر1000 روپے فیس کے عیوض مینول طور پر توسیع کے آرڈر کا اندراج کریں،اورنوزائیدہ بچوں کے لیے اس آرڈر کی فیس 800 روپے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو آن لائن اپلائی کرنے کے بعد مسائل درپیش ہوں تو بیرون ملک مشنزکو اقدامات اٹھانے کی اجاز ت ہوگی،اگر فلائٹ نہ ہونے کی وجہ سے پاسپورٹ یا شناختی کارڈ موصول نہ ہوں توبیرون ملک میشنز کو مینول ایکسٹینشن جاری کرنے کی اجازت ہو گی، مینول ایکٹینشن صرف ایک سال تک کی دی جاسکے گی۔