پانچ لاکھ،26ہزار سے زائد افراد مکمل طورپر شفایاب ہوچکے۔ فائل فوٹو
پانچ لاکھ،26ہزار سے زائد افراد مکمل طورپر شفایاب ہوچکے۔ فائل فوٹو

کرونا وائرس۔دنیا بھرمیں اموات ایک لاکھ ،40 ہزار سے بڑھ گئیں

عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ -19) کا پھیلاؤ رکنے کا نام نہیں لے رہا اوراب تک دنیا کے 185 سے زائد ممالک میں اس وبا سے متاثر ہو چکے ہیں۔

اعداد وشمارکے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 21لاکھ،10ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کرایک لاکھ ،40 ہزار سے زائد ہوگئی۔ دنیا بھر میں اب تک پانچ لاکھ،26ہزار سے زائد افراد اس وبا سے مکمل طورپر شفایاب بھی ہوچکے ہیں۔

اعداد و شمارکے مطابق دنیا کا سپر پاور مانے جانے والے امریکہ میں یہ وبا بھیانک شکل اختیارکر چکی ہے یہاں پراب تک 645055 لوگ اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 30925 افراد کی موت ہو چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 2500 سے زیادہ لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ امریکہ میں اس بیماری سے اب تک 50 ہزارسے زیادہ افراد ٹھیک بھی ہو ئے ہیں۔

امریکہ کے بعد سب سے زیادہ متاثر یورپی ملک اٹلی ہے جہاں اس وبا سے اب تک 21645 افراد کی موت ہو چکی ہے اور165155 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔

عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 82341 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 3342 افراد کی موت ہوئی ہے۔ اس وائرس کے حوالہ سے تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہونے والی اموات کے 80 فیصد کیسز 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے تھے۔

اسپین اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 182,816 افراد وبا کی زد میں آ چکے ہیں اور19103 لوگوں کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے۔

فرانس اورجرمنی میں بھی حالات دن بہ دن خراب ہوتے جارہے ہیں ،فرانس میں اب تک 137875افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 17167 افراد کی موت ہو چکی ہے،جرمنی میں کورونا وائرس سے 135,383 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور3,850 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

برطانیہ میں بھی حالات بتدریج بدتر ہوتے جا رہے ہیں جہاں 103,093 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے اوراب تک 13,729 لوگوں کی اس سے موت ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس سے شدید متاثر ملک ایران میں 77,995افراداس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 4,869 افراد کی موت ہو چکی ہے۔

بھارت کی کی 32 ریاستوں اورمرکزکے زیر انتظام علاقوں میں اب تک 12,456افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور423 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ اب تک1,513 افراد اس انفیکشن سے بالکل ٹھیک ہو چکے ہیں۔

اسی طرح بیلجیم میں 4,857، ہالینڈ میں 3134، برازیل میں 1,760، ترکی میں 1518، سویڈن میں 1,203، سوئٹزرلینڈ میں 1,254، کینیڈا میں 1,010، پرتگال میں 599، انڈونیشیا میں 496، میکسیکو میں 449، آئر لینڈ میں 406، آسٹریا میں 393، ایکواڈور میں 369، رومانیہ میں 362، فلپائن میں 362، الجیریا میں 326، ڈنمارک میں 309، اورپولینڈ میں 268 اور روس میں232 لوگوں کی کوروناوائرس سے موت ہوچکی ہے۔ جنوبی کوریا میں کورونا سے 229 افراد ہلاک جبکہ 10613 افراد اس وبا سے متاثر ہیں۔