کورونا وائرس سے دنیا بھر میں مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 62 ہزار770 ہو گئی، متاثرہ افراد کی تعداد 23 لاکھ 50 ہزار تک پہنچ گئی۔اب تک مجموعی طورپر6 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس کو شکست دے کر صحتیاب ہو چکے ہیں۔
امریکہ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں 24 گھنٹوں میں ایک ہزار760 سے زائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں اورہلاکتوں کی مجموعی تعداد 39 ہزار سے بڑھ چکی ہے۔
امریکہ کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 38 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ نیویارک کے بعد نیوجرسی کورونا وائرس کا گڑھ بن گئی ہے۔
نیویارک میں اب تک کورونا سے دو لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد بیمار اور17 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔
برطانیہ میں مزید596 ہلاکتوں سے تعداد16,060تک پہنچ گئی، فرانس میں مزید 642، اسپین میں 637 اوراٹلی میں 482 ہلاکتیں ہوگئیں۔
برطانیہ میں صورتحال بدستورخراب ہے جہاں کورونا سے مزید 596ہلاکتوں سے تعداد16,060تک پہنچ گئی، 5,850 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔
فرانس مزید 642 ہلاکتوں سے تعداد 19 ہزار323 ہو گئی،اسپین مزید 410 ہلاکتوں سے تعداد 20 ہزار 453ہو گئی،اٹلی میں مزید 482 ہلاکتیں ہوئیں، کل تعداد23 ہزار 227 ہو گئی۔
جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 4 ہزار 538 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 43 ہزار 724 ہو گئے۔
چین میں کورونا سے کل ہلاکتیں 4 ہزار 632 ہو گئی ہیں جبکہ کُل کورونا کیسز 82 ہزار 735 ہو گئے۔
ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد5,118 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز82,211 ہو گئے۔
کورنا وائرس سے روس میں کل اموات 361 ہو گئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 42 ہزار853 ہو چکی ہے۔
سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 92 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 8 ہزار 274 تک جا پہنچی ہے۔ترکی میں مزید ایک 121افراد ہلاک ہوئے، تعداد 1890 ہو گئی۔